لاہور قلندرز کا ہائی پرفارمنس سینٹر یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا آغاز

لاہور قلندرز کا ہائی پرفارمنس سینٹر  یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہور قلندرز نے اپنے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ۔لاہور قلندرز کی انتظامیے نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے ۔۔

کہ لاہور قلندرز نے اپنے معروف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کی رسائی کو یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا آغاز کر دیا ہے ، جس کا مقصد کرکٹ کے ٹیلنٹ کی نئی نسل کو فروغ دینا ہے ۔اس توسیع میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو یونیورسٹی آف لاہور میں منتقل کیا جا رہا ہے ، یہ پارٹنر شپ عالمی معیار کی کرکٹ ٹریننگ کو تعلیمی قابلیت کے جوڑنے کا حصہ ہے ، تاکہ طالب علم کھلاڑیوں فیلڈ اور فیلڈ سے باہر معاونت مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں