پاور لفٹر ٹوئیکل سہیل نے اپنی جیت بی بی شہید کے نام کر دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ لولڈ میڈل جیتنے والی ٹوئیکل سہیل نے اپنی جیت بی بی شہید کے نام کر دی ۔
سابق سپیکر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی مسیحی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جیت بی بی شہید کے نام کرنیوالی مسیحی کھلاڑی ہمارا اور ملک کا فخر ہیں، ویرونیکا سہیل، سبیل سہیل اور ٹوئینکل سہیل نے سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں سربلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار چار گولڈ میڈل جیتنے والی مسیحی بیٹیوں کا نام کھیلوں کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔ حکومت گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لئے نقد انعامات اور نوکری کا اعلان کرے ۔