شاہین کی محمدیوسف سے تلخ کلامی کی ذمہ دارٹیم مینجمنٹ :سلمان بٹ

شاہین کی محمدیوسف سے تلخ کلامی  کی ذمہ دارٹیم مینجمنٹ :سلمان بٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور لیجنڈری بیٹر محمد یوسف کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کا ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ سمجھتی تھی کہ شاہین انکے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کررہے تو ایکشن لینا چاہیے تھا یا انکی جگہ کسی اور کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ بھارتی تنخواہوں کیساتھ (بڑے ناموں) کی تقرری کا کیا فائدہ جب وہ ٹیم میں نظم و ضبط نہ کرواسکیں، مینجمنٹ کا کام شکایت کرنا نہیں بلکہ کارروائی کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں