چار روزہ میچ: ہریرہ کے 161رنز، شاہینز کے 375 رنز

 چار روزہ میچ: ہریرہ کے 161رنز، شاہینز کے 375 رنز

ڈارون(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز نے بنگلادیش کیخلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنالیے ۔

ڈارون کے کے ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز نے بیٹرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 375 بنائے ہیں، پہلے روز محمد ہریرہ 161رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان 66، عمر امین 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔کامران غلام 74 رنز بناکر ہریرہ کیساتھ کریز پر موجود ہیں، دونوں نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کررکھی ہے ۔بنگلادیش اے کی جانب سے ریپون مونڈل نے 59رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر بالرز وکٹیں لینے میں ناکام رہے ۔قبل ازیں میچ میں بنگلادیش اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں