عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی 7ویں پوزیشن

 عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی 7ویں پوزیشن

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان 7 ویں پوزیشن پانے میں کامیاب ہوگیا۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارٹر فائنل میں کولمبیا سے غیرمتوقع طورپرہارنے والی سیڈ 3 پاکستان سکواش ٹیم نے 7 ویں پوزیشن کے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے زیر کر لیا۔قبل ازیں پانچویں پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دے دی تھی۔دوسری جانب ٹاپ سیڈ مصر نے کولمبیا اور کوریا نے امریکا کو شکست دے کر مینزٹیم ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ویمنزٹیم ایونٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ مصر اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں