یونس خان نے ویرات کے کیرئیر کیلئے پاکستان ٹور لازمی قراردیدیا

 یونس خان نے ویرات کے کیرئیر  کیلئے پاکستان ٹور لازمی قراردیدیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ویرات کوہلی کے کیریئر میں پاکستانی ٹور کو لازمی قرار دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ اسے یہ ٹور ضرور کرنا چاہیے ۔۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ویراٹ کوہلی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے لازمی طور پر پاکستان آنا چاہیے ۔یہ ہماری بھی خواہش ہے کہ وہ یہاں آکر پرفارم کریں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ واحد چیز ہے جو کوہلی کے کیریئر میں اب تک نہیں شامل ہوئی، انہوں نے پاکستان میں پرفارم نہیں کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں