چیمپئنزٹرافی :بھارت کوپاکستان نہیں جاناچاہئے :ہربھجن سنگھ

چیمپئنزٹرافی :بھارت کوپاکستان نہیں جاناچاہئے :ہربھجن سنگھ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پڑوسی ملک میں سکیورٹی کی صورتحال اب بھی غیر مستحکم ہے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابقسابق کرکٹر نے نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے ؟ پاکستان میں حفاظت کے خدشات ہیں، پاکستان میں حالات ایسے ہیں کہ تقریباً ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہاں جانا بھارتی ٹیم کے لیے محفوظ ہے اور بی سی سی آئی کا مؤقف بالکل درست ہے اور ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے ، میں کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔دوسری طرف کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں