اولمپکس:بوائے فرینڈ کیساتھ گھومنے پربرازیلین تیراک گھرروانہ

 اولمپکس:بوائے فرینڈ کیساتھ گھومنے پربرازیلین تیراک گھرروانہ

پیرس(سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس 2024 کے کھیلوں کے دوران خاتون برازیلین اولمپک تیراک اینا کیرولینا ویرا کو اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ گھومنا مہنگا پڑگیا۔

برازیلین تیراک اپنے بوائے فرینڈ گیبریل سانتوس کے ساتھ مٹر گشت کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پیر کو پیرس اولمپک کھیلوں سے گھر بھیج دیا گیا ہے ۔برازیلین تیراک کے بوائے فرینڈ گیبریل سانتوس کو وارننگ موصول ہوئی ہے جبکہ ویرا کو گیمز سے ہٹا کر ملک سے روانہ کردیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ برازیلین تیراک ویرا نے 27 جولائی کو خواتین کے 4×100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں حصہ لیا، جس میں برازیل کی ٹیم ہیٹ میں 12 ویں نمبر پر رہی۔انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک آنسو بھری ویڈیو میں ویرا نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرا سامان اولمپک ولیج میں موجود ہیں، میں مختصر لباس پہن کر ہوائی اڈے پر گئی ہوں۔ انہوں نے اپنی مشکل صورتحال کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، مجھے کسی بھی چیز تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ میں کسی سے بات نہیں کرسکی۔ انہوں نے مجھے سی او بی چینلز سے رابطہ کرنے کو کہا، لیکن میں کیسے رابطہ کروں گا؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں