بابر دفاعی، شان مسعود جارحانہ کپتانی کرتے ہیں:عامر جمال

بابر دفاعی، شان مسعود جارحانہ کپتانی کرتے ہیں:عامر جمال

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے بابراعظم اور شان مسعود کی کپتانی کا فرق بتادیا۔مقامی سپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے۔۔

 آل راؤنڈر عامر جمال سے سوال کیا گیا کہ شان مسعود یا بابراعظم کس کی کپتانی میں کھیل کر زیادہ لطف اندوز ہوئے ؟ جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ بابر اپنی کپتانی میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں تاہم شان مسعود جارحانہ انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں کپتانوں کیساتھ اچھا تعلق ہے تاہم سوچ میں فرق ہے ، شان بھائی کا انداز الگ ہے اور بوبی بھائی مختلف مائنڈ سیٹ کیساتھ حکمت عملی تشکیل دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں