ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں وسیم کھتری کی تیسری پوزیشن

ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں  وسیم کھتری کی تیسری پوزیشن

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک )امریکا میں جاری ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے پلیئر وسیم کھتری نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،چیمپئن شپ میں وسیم کھتری کا آغاز اچھا نہ تھا۔۔۔

 انہیں چار روزہ ایونٹ کے پہلے دو دن کئی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آخری دو دن میں وسیم کھتری نے گیارہ میں سے دس مقابلے جیتے ۔ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل نائجیریا کے ایٹا کارو نے اپنے نام کیا، انہوں نے مجموعی طور پر 31 میں سے 23 مقابلے جیتے ۔چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن ویلنگٹن جیگیری نے حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں