یوم شہدائے پولیس ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی

یوم شہدائے پولیس ایک روزہ گرلز اینڈ  بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)یوم شہدائے پولیس ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ضلع جنوبی پولیس کے ایس ایس پیساجد عامر سدوزئی کی زیرسرپرستی منعقد ہونے والا یوم شہدائے پولیس کپ ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ جو انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر (کل) ہفتہ کو کھیلا جانا تھا، شہر کراچی میں بارش کی غیر یقینی صورتحال کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان موسم کے بہتر ہوتے ہی کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں