وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کی کامیابی پرجشن منایا،ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم  کی کامیابی پرجشن منایا،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ رات 11 بجتے ہی قوم کی نظریں صرف ارشد ندیم پر جمی ہوئی تھیں اور سب کی ٹی وی سکرین پر صرف ارشد ندیم چھایا ہوا تھا۔پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی کا جشن وزیراعظم شہباز شریف نے بھی منایا جن کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار 92.97 میٹر کی تھرو دیکھتے ہی وزیراعظم کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ہاتھ اٹھا کر کامیابی کا جشن منایا جب کہ اس موقع پرموجود ن لیگ کے رہنما رانا مشہود نے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں