کھیلوں کی دنیا:-پاک بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاک بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
پاک بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے آئی سی سی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں جبکہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقا کے ایڈرین ہولڈ سٹوک آن فیلڈ امپائر ہونگے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایڈرین ہولڈ سٹوک اور انگلینڈ کے مائیکل گف امپائرنگ کے فرائض انجام د ینگے ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک شیڈول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں