گائوں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابل داد:مریم نواز کا ارشد ندیم کو 10 کروڑ انعام دینے کا اعلان

گائوں  سے پیرس اولمپکس تک سفر قابل داد:مریم نواز  کا  ارشد  ندیم  کو  10  کروڑ  انعام  دینے  کا  اعلان

لاہور (دنیانیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جیولین تھرومیں 118سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اورارشد ندیم کو 10کروڑ روپے کا خصوصی انعام دینے کاا علان کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم کے آبائی شہر میاں چنوں میں سپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔مریم نواز نے پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور ان کے کوچنگ سٹاف کی محنت کو بھی سراہا ،انہوں نے کہاخود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے ، میاں چنوں کے چھوٹے سے گاؤں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابلِ داد ہے ، جیت خوبصورت چیز ہے ، جیت پانے کے لئے خود کو کھونا پڑتا ہے ،92.97میٹر کی گولڈن تھرو کرکے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیاہے ،اب قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے ۔پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لئے ، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ قائم کرکے پروفیشنل برتری ثابت کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں