جشن آزادی بیڈمنٹن ،والی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے

 جشن آزادی بیڈمنٹن ،والی بال  اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی سپورٹس مقابلے ہوئے۔۔

منگل کے روز جمنازیم ہال میں جشن آزادی بیڈمنٹن ، والی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے ، بوائز بیڈمٹن میں پنجاب گرین نے پنجاب وائٹ جبکہ گرلز میں پنجاب گرین نے پنجاب وائٹ کو شکست دی ، ٹیبل ٹینس بوائز کے مقابلے میں قائد ٹیم نے علامہ اقبال ٹیم اور گرلز ٹیبل ٹینس مقابلے میں علامہ اقبال ٹیم نے قائد ٹیم کوہرایا ، ، والی با ل میں پنجاب وائٹ نے پنجاب بلیو کو 3-2سے شکست دے دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں