بھارت کا ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے انکار

بھارت  کا  ویمن  ٹی 20 ورلڈ کپ کی  میزبانی  سے  انکار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت نے آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا کہ ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں لیکن ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا ہے ۔ ابھی مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمن ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے ، میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے حکام سے بھی اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔دریں اثنا ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی بنگلادیش سے منتقلی پر حتمی فیصلہ 20 اگست تک متوقع ہے اورآئی سی سی نے کہا کہ بنگلادیش کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلادیش میں شیڈول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں