پہلا 4روزہ میچ:تیسرے روزکاکھیل بارش کی نذر ہوگیا

 پہلا 4روزہ میچ:تیسرے روزکاکھیل بارش کی نذر ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے درمیان پہلے چارہ روزہ میچ کاتیسرا روز بارش کی نذرہوگیا،اسلام آباد کلب میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ کروائی جاسکی۔۔۔

 بعدازاں امپائرز نے متفقہ طور پر کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔قبل ازیں دوسرے روز پاکستان شاہینز نے 4 وکٹوں پر 367 رنز بنائے تھے ، عمر امین 177 جبکہ کپتان سعود شکیل کے 76 رنز کی کھیل کر نمایاں رہے تھے ۔اس سے قبل بنگلا دیش اے کی ٹیم پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسطرح پاکستان شاہینز کو 245 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں