پی سی بی قذافی سٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند

پی سی بی قذافی سٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ قذافی سٹیڈیم کے نام کے حقوق اگلے 5 سال کیلئے بینک آف پنجاب کو منتقل کرنے پر رضامند ہوگیا۔۔۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے تحت قذافی سٹیڈیم کے نام کے حقوق اگلے 5 سال کیلئے بینک آف پنجاب کو فروخت کرے گا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی ریونیو بڑھانے کیلئے وسیع تر اقدامات کررہا ہے ۔ڈیل کی شرائط کے مطابق بینک کی شناخت کی عکاسی کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم کی ری برانڈنگ کی جائے گی۔ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں نیشنل بینک آف پاکستان اور پی سی بی نے 5 سالہ ناموں کے حقوق کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو (نیشنل بینک کرکٹ ایرینا) کے نام سے پکارا جانے لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں