طلبا احتجاج میں جانا ہے جائیں! مشرفی مرتضیٰ کی پوسٹ وائرل

طلبا احتجاج میں جانا ہے جائیں! مشرفی مرتضیٰ کی پوسٹ وائرل

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان اور دو بار ممبر پارلیمنٹ رہنے والے مشرفی مرتضیٰ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر 2 بار ممبر پارلیمنٹ بننے والے مشرفی مرتضیٰ سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو فالو کرتے ہیں؟ جس پر کرکٹر نے جواب دیا نہیں!۔اینکر نے کہا کہ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حمیرا کو فالو نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے آپکی حکومت کیخلاف طلباء کے احتجاج کی کچھ پوسٹیں شیئر کیں تھیں، کیا آپکو سے کوئی مسئلہ ہے ؟۔اس سوال پر مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ مجھے کوئی ایشو نہیں البتہ اگر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ احتجاج میں جانا چاہیں تو جاسکتی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹس پر ایک کرکٹ فیس بُک پیچ نے یہ پوسٹ شیئر مشرفی مرتضیٰ سے منسوب کرکے پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس بیان کو ہمدردی حاصل کرنے کا اسٹنٹ قرار دے رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں