نیرج سے شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں :منو بھاکر

نیرج سے شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں :منو بھاکر

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے نیرج چوپڑا کیساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی،بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران منو بھاکر سے اس حوالے سے سوال کیا گیا ۔۔۔

جس پر انہوں نے کہا میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی، جب یہ ہوا تو میں وہاں نہیں تھی لیکن 2018 سے میں اور نیرج تقریبات کے موقع پر ملاقات کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری کوئی ملاقاتیں یا بات نہیں ہوتی، ایونٹس میں بھی سرسری سی گفتگو ہو جاتی ہے لیکن جو افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔اس سے قبل منو بھاکر کے والد رام کشن بھاکر نے کہا تھا کہ ہماری بیٹی منو ابھی شادی کی عمر کو نہیں پہنچی نا ہی ہم ان کی شادی کا سوچ رہے ہیں، ہم منو بھاکر کے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں