ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

کیراکس(سپورٹس ڈیسک )وینزویلا کے شہر کیراکس میں جاری چوتھے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔۔

منگل کو ہونے والی 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ انہوں نے فاصلہ 48.20 سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ اپنی جیت کے بعد معید بلوچ نے روایتی انداز میں رقص کرکے جشن بھی منایا ۔ واضح رہے کہ معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں