شنیرا نے شادی کی سالگرہ پر وسیم اکرم کی مزاحیہ تصویر شیئر کردی

 شنیرا نے شادی کی سالگرہ پر وسیم  اکرم کی مزاحیہ تصویر شیئر کردی

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) شنیرا اکرم نے شادی کی 11 ویں سالگرہ پر وسیم اکرم کی انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی جس میں سابق فاسٹ بولر کو گنجا اور بوڑھا دکھایا گیا۔

شنیرا اکرم نے کیپشن میں لکھا کہ ‘‘سالگرہ مبارک ہو میرے بچے ! آپ نے جو کچھ مجھے دیا اس کیلئے آپ کا شکریہ، آپ میری دنیا ہیں اور آپ کے ساتھ 11 سال اتنے ہی اچھے ہیں جس دن میں پہلی بار آپ سے ملی تھی، آپ ذرا بھی نہیں بدلے ’’۔بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں شنیرا نے وسیم کی ایک اور تازہ ترین تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ تازہ تصویر ہے ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں۔

 

 ہمارے 11سال مبارک!۔وسیم اکرم نے بھی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی وجہ سے میری زندگی ایک بہتر انسان کی طرح بن گئی۔ میں آپ کا اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ آپ میری زندگی میں میری بیوی، ساتھی اور بہترین دوست کے طور پر موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں