ویمن ٹی20ورلڈ کپ بنگلادیش سے یو اے ای منتقل

ویمن ٹی20ورلڈ کپ بنگلادیش سے یو اے ای منتقل

دبئی (سپورٹس ڈیسک )بنگلادیش میں سیاسی بحران اور افرا تفری کے باعث ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایونٹ یو اے ای میں کھیلا جائے گا جبکہ اسکا میزبان بنگلادیش ہی رہے گا۔ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے ۔ ایونٹ 3سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلادیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔ بنگلادیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کرواتا، تاہم اسے منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں