پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش شروع

 پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے لیے مختلف کوچز کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

پی سی بی نے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور مینٹل پرفارمنس کوچ کی تلاش شروع کی گئی ہے جب کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے سپیشل سکلز کوچ بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سائمن ہیلمٹ فیلڈنگ کوچ تھے جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ڈیوڈ ریڈ کی مینٹل پرفارمنس کوچ کے لیے خدمات حاصل کی گئی تھیں۔پی سی بی نے خواہشمند امیدواروں سے 4 ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کا کہا ہے ،دوسری جانب پی سی بی نے ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے بھی اشتہار جاری کیا ہے ، محمد وسیم اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں