ایم ایم اے چیمپئن شپ :ایک اور پاکستانی کی سیمی فائنل میں رسائی

 ایم ایم اے چیمپئن شپ :ایک اور پاکستانی کی سیمی فائنل میں رسائی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستانی فائٹر شہاب علی نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

کوارٹر فائنل مرحلے کی 70.3کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی فائٹر شہاب علی نے ایرانی حریف داریوش خنلاری کو ناک آؤٹ کردیا۔ شہاب علی نے پہلے راونڈ پر داریوش خنلاری کے منہ پر وار کئے اور ناک آؤٹ کیا، پاکستان کے اب تک تین فائٹرز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں