انگلش فٹبال :چیلسی نے وولورہمپٹن کو 6-2پچھاڑدیا

انگلش فٹبال :چیلسی نے وولورہمپٹن کو 6-2پچھاڑدیا

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ ویک میں چیلسی نے وولور ہمپٹن وانڈررزکو 2کے مقابلے میں 6گول سے دھول چٹادی ،نونی میڈونے کھیل کے 49ویں ، 58ویں اور 63ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ہیٹرک مکمل کی ۔

لیور پول نے برینٹ فورڈ کو 2-0سے زیر کیا۔آرسنل نے آسٹن ولا کو 2-0سے پچھاڑ دیا۔ٹوٹنہم کو ایورٹن کیخلاف 4-0سے کامیابی ملی ۔نوٹنگھم فاریسٹ نے ساؤتھمپٹن پر 1-0سے قابو پالیا۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ایپسوچ کو ایک کے مقابلے میں 4گول کا سبق پڑھادیاجس میں ارلنگ ہالینڈ نے کھیل کے 12ویں ،16ویں اور 88ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ہیٹرک کا حصہ ڈالا ۔فلہم نے لیسسٹر سٹی کو 2-1سے مات دی ۔ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس پر 2-0سے چڑھائی کردی ۔برائٹون اینڈ ہوو البائن نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو2-1سے چت کردیاجبکہ بورنے ماؤتھ اور نیوکیسل یونائیٹڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں