پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے  کی ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی اسلام آباد کلب میں ہوئی۔پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث اور بنگلہ دیش اے کے کپتان توحید ہریدوئے نے ٹرافی کی رونمائی کی۔پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیمیں آج اسلام آباد کلب میں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل مقابل ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں