وقارمشیر نہیں ڈومیسٹک مینٹور بنیں گے

وقارمشیر نہیں ڈومیسٹک مینٹور بنیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پاکستان کرکٹ بورڈ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس اپناعہدہ چھوڑ کر پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیٹ اپ میں ہونیوالے ’’چیمپئنز ٹورنامنٹس ‘‘میں بطور مینٹور کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ وقار یونس نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور سابق کپتان نے مینٹور بننے کیلئے درخواست بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیج دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں