کرکٹ کے معاملات ٹھیک کر کے رہوں گا :محسن نقوی

کرکٹ کے معاملات ٹھیک  کر کے رہوں گا :محسن نقوی

راولپنڈی،لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہرصورت ٹھیک کرکے رہوں گا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی ،میرے الفاظ یاد رکھیں،  بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔بعدازاں انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی،مہمان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پورے میچ میں اچھا پرفارم کیا۔بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ جیتا ہے ،مہمان ٹیم کو بہت مبارک ہو۔ بدقسمتی سے پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر سکی، قومی ٹیم کو جس طرح کھیلنا چاہئے تھا نہیں کھیل سکی، اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں