’’ کب ہماری جان چھوڑو گے ملک کو برباد کرنے والو!‘‘

’’ کب ہماری جان چھوڑو گے ملک کو برباد کرنے والو!‘‘

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پرمیمز بناکراورتبصرے کرکے نکالی ۔

ایک صارف نے لکھا کہ تاریخ بن گئی ہے ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ شکست دی ، یہ پاکستانی کرکٹ کیلئے بدترین لمحہ ہے ۔ایک اور صارف نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی مسکراتے ہوئے کی تصویر شیئر کرتے لکھا کہ شان مسکرا رہے تھے ، انہیں کوئی شرم نہیں ۔احتشام نے لکھا پہلی اننگز ڈکلیئر کرنے کا آئیڈیا کس کا تھا؟۔

حنا نے لکھا ملکی تاریخ کیلئے کیا شرمناک دن ہے ،انہوں نے محسن نقوی پر کرکٹ تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ صارف شاہد نے تبصرہ کیا کہ حد ہے یار،ایک اورصارف نے لکھا کہ جیتوتوکیسے ؟۔غلام عباس نے زیادہ کیچز چھوڑنے کے اعدادو شمار شیئر کئے اور کہا ایک سال میں بابر اعظم نے 28 ، امام الحق نے 12، فخر زمان نے 10، رضوان نے 9 اور شاہین شاہ آفریدی نے 7 کیچز چھوڑے ۔ فرخ کاکہناتھاکہ کوئی ادارہ رہ گیا ہے جس کو برباد نہ کیا ہو؟، کب ہماری جان چھوڑو گے اس ملک کو برباد کرنے والو۔ ایک صارف نے لکھا ’’سر آپ کا ویژن ہے ‘‘اور ساتھ ہی میم شیئر کی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور لیگی رہنما رانا مشہود اورارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر ہاتھ ملارہے ہیں اور تب رانامشہود نے کہاتھاکہ سر یہ آپ کا ویژن ہے ۔بھارتی صارف گوروو سکرور نے کہا کہ آسٹریلیا پرتھ وکٹ پر نیتھون لیون کو کھلاتا ہے ، مگر پاکستان نے سپن ٹریک پر ابرار احمد کو ڈراپ کر کے فاسٹ باؤلر کو کھلایا، کیا ہی ویژن تھا ۔ راوی سونی نے بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کا تجزیہ شیئر کیاکہہوم پچ پر چار پیسرز کو کھلانا بے وقوفانہ تجربہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں