پی سی بی میں کنفیوژن کا شکار لوگ غلطیاں کر رہے : مدثر نذر

پی سی بی میں کنفیوژن کا شکار لوگ غلطیاں کر رہے : مدثر نذر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ پی سی بی میں لوگ کنفیوژن کا شکار ہو کر غلطیوں پر غلطی کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نذر نے کہا کہ شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان اس لیے لگایا ہوا ہے ان کی انگلش اچھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ایک نہیں 2 اسپنرز کے ساتھ جانا چاہیے ۔مدثر نذرنے مزید کہا کہ اگست کے مہینے میں آپ 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، اس موسم میں پہلے ایک دو گھنٹے کے بعد پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہو جاتی، کیا پی سی بی میں بیٹھے ماہرین کو ان چیزوں کا علم نہیں ہے ؟،وقار یونس کو پہلے ایڈوائزر پیش کیا جاتا ہے اور اب مینٹور لگا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں