بنگلہ دیش سے دوسرا ٹیسٹ آج شروع،شاہین آفریدی ڈراپ

بنگلہ دیش  سے  دوسرا ٹیسٹ  آج  شروع،شاہین  آفریدی  ڈراپ

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا،بارش کے باعث میچ متاثرہونے کاخدشہ ہے ۔۔۔

 مہمان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، 12مسلسل بارش کے باعث گزشتہ روز دونوں ٹیموں کاپریکٹس سیشن منسوخ کردیاگیا۔ادھر 12رکنی قومی سکواڈمیں 2نئے کھلاڑیوں کوشامل کیاگیاہے جبکہ شاہین آفریدی کوآرام دیاگیاہے ۔پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے سکواڈ میں سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے ۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا۔ چند روز قبل، شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ فیملی کے ساتھ مصروف ہیں۔ٹیم کے 12 رکنی سکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں