پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر سوئٹزرلینڈ کی فٹبال ٹیم میں شامل

پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر سوئٹزرلینڈ کی فٹبال ٹیم میں شامل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر کو سوئٹزرلینڈ انڈر 18 فٹبال ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

زیورخ ایف سی سے کھیلنے والے 17 سالہ سجاول مہر کو فرانس میں ہونیوالے انڈر 18 ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ، سجاول مہر انٹرنیشنل فٹبال میں پاکستان کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں ۔سوئٹزرلینڈ کی سینئر انٹرنیشنل ٹیم میں سلیکشن سے قبل تک سجاول کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن سجاول مہر کو بلانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔17 سالہ اٹیکنگ مڈ فیلڈر سجاول مہر 2007 میں سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں