صدرنے ارشدندیم کو ہلا ل امتیاز سے نوازدیا،10کروڑ انعام

صدرنے ارشدندیم کو ہلا ل امتیاز سے نوازدیا،10کروڑ انعام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر آصف علی زرداری نے کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازدیا۔۔۔

ایوان صدر میں ہونیوالی خصوصی تقریب کے دوران صدر مملکت نے ارشد ندیم کیلئے اپنی جانب سے 10 کروڑ انعام کا بھی اعلان کیا۔بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ارشد ندیم نے ملاقات کی۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا،ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا،پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،کھلاڑیوں کے بچوں کو سکالر شپ دی جانی چاہئے ،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا، ارشد ندیم نے نوجوانوں کو رکاوٹیں عبور کرنے اور عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں شناخت بنانے کا حوصلہ دیا۔امید ہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے ، ارشد ندیم نے ہلالِ امتیاز ایوارڈ دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے ارشد کی کامیابی میں رہنمائی کرنے پر کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں