دوسرا ٹیسٹ : قومی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آئوٹ

دوسرا  ٹیسٹ :  قومی  ٹیم  پہلی  اننگز  میں  274 رنز  بنا کر آئوٹ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلادیش کے خلاف پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔راولپنڈی میں کھیلے جا نیوالے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کو عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا،عبد اللہ شفیق کو تسکین احمد نے آؤٹ کیا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں شان 57، صائم ایوب 58 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ، وکٹ کیپر محمد رضوان 29 بنائے ،انہیں ناہید رانا نے کیچ آؤٹ کیا ، آغا سلمان 54 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بناسکے ۔بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہین رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10 رنز بنائے ۔ شادمان اسلام 6 جبکہ زاکر حسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آٹ کرکے برتری حاصل کریں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بے چین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں