سب جانتے ہیں ہماری کرکٹ زوال کا شکار : وقار یونس

سب جانتے ہیں ہماری کرکٹ زوال کا شکار : وقار یونس

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ہماری کرکٹ زوال کا شکار ہے ۔

وقاریونس کو چیمپینز ون ڈے کپ میں لائنز کا مینٹور مقررکر دیا گیا۔ وقار یونس نے بیان میں کہا کہ ہماری کرکٹ کا حال سب کے سامنے ہے ۔ بڑے لیول کی کرکٹ میں ہم پیچھے جارہے ہیں۔ چیمپینز ون ڈے کپ سے امید ہے بہتری آئے گی۔ یہ پہلا ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے جہاں ڈومیسٹک کرکٹ میں اتنی نظر ڈالی جا رہی ہو۔ ابھی کسی کو کپتان بنانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ماضی میں ہمارا فاسٹ باؤلرز کا بیک اپ بہت اچھا تھا۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن ان کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا۔ نیا رول میرے لیے چیلنج ہے جس کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ مستقبل کے سٹارز کی شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔ انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں