محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت

محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم کی اپ  گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے اس وقت جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپ گریڈیشن کے جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے ۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس بھی ہوا۔انہوں نے نیسپاک کو ڈرائنگز جلد مکمل کر کے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں