5 بار سی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے ڈیوائن براوو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 5 بار سی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے  ڈیوائن براوو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈرڈیوائن براوو نے کیریبیئن پریمیئر لیگ( سی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔۔

براوو نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔2023 میں انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب انہوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ( سی پی ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔5 بار سی پی ایل ٹرافی اٹھانے والے براوو نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سفر بہت اچھا رہا ۔ سی پی ایل کا یہ سیزن میرا آخری پروفیشنل ٹورنامنٹ ہوگا جو میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں