آل راؤنڈر شاداب خان شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

 آل راؤنڈر شاداب خان  شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے ۔۔

انہوں نے پوٹھوہار (این اے 52) پارک میں پودا لگایا۔پی ایچ اے شجرکاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے شاداب خان نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کے ہمراہ پارک میں پودا لگایا۔ شاداب خان نے پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں