بنگلادیش ٹیم جلد ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے : حسن محمود

بنگلادیش ٹیم جلد ہدف حاصل  کرنا چاہتی ہے : حسن محمود

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )بنگلادیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے کہا ہے کہ نئی گیند سے اچھی لینتھ پر بولنگ کرانے کا پلان تھا۔۔

جس سے وکٹیں حاصل ہوئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں لینے کا منصوبہ بنایا۔ نئی گیند سے اچھی لینتھ پر بولنگ کرانے کا پلان تھا، جس سے وکٹیں حاصل ہوئیں، ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینا ہمیشہ فخرکی بات ہوتی ہے ۔ بنگلادیش ٹیم جلد ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ راولپنڈی بہت خوبصورت شہر ہے ، یہاں کی سکیورٹی کمال تھی، کھانا بہت صحتمند ہے ، جب بھی چاہیں پاکستان آیا جاسکتا ہے ، بہت محفوظ ملک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں