ٹی 20 میں 4میڈن اوورز،ہانگ کانگ کے بولر کی نئی تاریخ رقم

 ٹی 20 میں 4میڈن اوورز،ہانگ  کانگ کے بولر کی نئی تاریخ رقم

ہانگ کانگ(سپورٹس ڈیسک ) ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4اوورز میڈن کرا کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

فاسٹ بولر آیوش شکلا نے یہ کارنامہ منگولیا کے خلاف انجام دیا، انہوں نے اپنے سپیل کے چاروں اوورز میں ایک رن دیئے بنا ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ٹی 20 میں اپنے سپیل کے چاروں اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں