قومی کرکٹرز کی ٹی ٹونٹی لیگز میں مانگ کم ہونے لگی

قومی کرکٹرز کی ٹی ٹونٹی لیگز میں مانگ کم ہونے لگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے کرکٹرز کی ٹی ٹونٹی لیگز میں مانگ کم ہونے لگی جس کی ایک وجہ تو کھلاڑیوں کی کارکردگی اور دوسری وجہ پی سی بی کی جانب سے ملنے والے این او سی کی پالیسی میں غیر یقینی صورتِ حال بتائی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر یقینی کی صورتِ حال کی وجہ سے بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے پاکستان کے کرکٹرز سے ہاتھ کھینچ لیے ، بی بی ایل کی ٹیمیں پاکستان کے کرکٹرز کو لینا چاہتی تھیں اور کچھ کرکٹرز سے دستیابی کے حوالے سے وضاحت مانگی تھی۔پاکستان کے کرکٹرز این او سی کے حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہ بتا سکے ، بی بی ایل کی ٹیمیں مکمل ایونٹ یا میچز کی تعداد کے حوالے سے کلیئریٹی چاہتی تھیں۔ پاکستان کے صرف اسامہ میر ہی منتخب ہو سکے جبکہ حارث رؤف، شاداب خان، نسیم شاہ، زمان خان اور فخر زمان جیسے کرکٹرز سمیت 69کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں