ٹیلنٹ کیلئے پنجاب پریمیئر لیگ کا انعقاد ضروری:توفیق عمر

 ٹیلنٹ کیلئے پنجاب پریمیئر لیگ کا انعقاد ضروری:توفیق عمر

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اور نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کیلئے پنجاب پریمیئر لیگ ایونٹ کا انعقاد ضروری ہے ۔۔

اس ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ پرائیویٹ اداروں کو بھی پنجاب پریمیئر لیگ جیسے ایونٹس کا انعقاد کروانا چاہیے ، پنجاب پریمیئر لیگ 4 سے 11 اکتوبر تک جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد ہوگی جس میں 15 میچز کھیلے جائیں گے اور8 ٹیمیں اس میں شرکت کر رہی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے این ایف نارتھ کے کمانڈر بریگیڈیئر حسن،پی پی ایل اور راولپنڈی مارخور ٹیم کے کوآرڈنیٹر میجر(ر) احمد ندیم سڈل،ٹیسٹ کرکٹر نویدقریشی، حسن رضا،راولپنڈی مارخور ٹیم کے سربراہ چودھری ندیم منظور ودیگر آفیشلزبھی ہمراہ تھے ۔ایوب پارک گرائونڈ میں راولپنڈی مارخور ٹیم کے انتخاب کے لیے راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں