ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، ہیڈکوچ طاہر زمان آج ٹیم کوجوائن کرینگے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، ہیڈکوچ  طاہر زمان آج ٹیم کوجوائن کرینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ طاہر زمان کل ٹیم کوجوائن کریں گے ۔

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے چین میں ہوگا، روانگی سے پہلے طاہر زمان نے قومی ٹیم کی کوچنگ کو ایک مشکل ٹاسک قرار دیتے ہوئے کہاکہ شارٹ ٹرم طریقہ کوئی نہیں لیکن لانگ ٹرم پلاننگ کے ساتھ مل کر قومی کھیل کو درست سمت میں گامزن کریں گے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، رائٹ ڈائریکشن کے ساتھ ہمیں نیشنل سطح پر ایک ہائی پرفارمنس سینٹر بنانا ہوگا۔پاکستان ہاکی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومتی سرپرستی کے ساتھ پرائیوٹ سپانسرز کی بھی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ ہاکی سے محبت کرنے والے پرفارمنس سے ناراض ہیں لیکن یقین ہے کہ اچھی پلاننگ اور توجہ کے ساتھ ہم عروج کا سفر شروع کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں