اطالوی کھلاڑی جینک سنرنے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
نیویارک(سپورٹس ڈیسک )دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جینک سنر نے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا رواں سال یہ ان کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے ۔
جنوری میں آسٹریلین اوپن میں اپنا پہلا بڑا ٹائٹل جیتنے والے اٹلی کے سنر نے امریکہ کے 12 ویں سیڈ فرٹز کو 6-3، 6-4، 7-5 سے شکست دی۔جینک سنر رواں سال مارچ میں دو بار ممنوعہ مادہ کے ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا بھی سامنا کر چکے ہیں۔1977 میں گلرمو ولاس کے بعد ایک ہی سیزن میں اپنے پہلے دو گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔وہ سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے فتح کو اپنی بیمار خالہ کے نام کر دیا۔