قومی مینز انڈر 19 ٹورنامنٹس آج سے شروع
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور کپ آج سے ہونگے ، تین روزہ میچ کے ہر راؤنڈ کے بعد ون ڈے میچز ہونگے ۔
چیمپئن شپ اور کپ میں کل 98 میچز کھیلے جائینگے ۔یہ ٹورنامنٹ یو اے ای میں نومبر میں ہونیوالی سہ ملکی 50 اوورز کی سیریز کے بعد اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 کیلئے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے ملک بھر کے انڈر 19 کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں گے ۔سولہ ریجنز کی 18 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل 22 اکتوبر کو ہوگا ۔ سہ روزہ میچز کا فائنل چھ سے نو نومبر تک ہوگا۔