تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کاانعقاد،انعامات تقسیم

تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کاانعقاد،انعامات تقسیم

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی اور نیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیراہتمام شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

 نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی مہارت اور محنت کو نمایاں کیا گیا، جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گرین بیلٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن آمنہ رشید، دوسری پوزیشن چاند علی، تیسری پوزیشن مریم عبداللہ ،ییلو بیلٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن احمد عابد،دوسری پوزیشن علیشہ ساجداور تیسری پوزیشن دایم نے حاصل کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس او شمس توحید عباسی، صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ اورعابد محمود مغل نے کامیاب کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں