افغانستان،نیوزی لینڈ ٹیسٹ ، مسلسل چوتھے روز کا کھیل بھی منسوخ

 افغانستان،نیوزی لینڈ ٹیسٹ ، مسلسل  چوتھے روز کا کھیل بھی منسوخ

نوئیڈا (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے شہر نوئیڈا میں شیڈول افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مسلسل چوتھے روز کا کھیل بھی ناقص انتظامات اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیاگیا۔۔۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہے اور افغان مداح ہندوستان کی جانب سے تھرڈ کلاس سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچ کی میزبانی افغان ٹیم کو دینے پر شدید نالاں ہیں اور بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں