آسٹریلوی بیٹر لبوشین نے امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا

آسٹریلوی بیٹر لبوشین نے امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا

برسبین(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے کلب میچ میں امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا۔

برسبین میں ٹی 20 میکس ایونٹ کا سیمی فائنل گزشتہ دنوں کھیلا گیا، ویلیز کے خلاف ریڈلینڈز کی قیادت کرنے والے مارنس لبوشین اس وقت غصے میں آگئے جب فیلڈ امپائر نے حریف سائیڈ کے ایک بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔لبوشین کا خیال تھا کہ وہ صاف کیچ ہوئے ہیں، انھوں نے امپائر سے بحث کی جو اگلی گیند کے بعد بھی جاری رہی، اس پر امپائرز نے انھیں وہاں سے جانے کو کہا اور اوور کے اختتام پر آپس میں کرکٹر کے رویے پر بات کی۔میچ کے بعد انہیں لیول 2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا اب ان کے خلاف ایکشن لے سکتا ہے، ٹریبونل سماعت بھی ممکن کو گی، انھیں 19 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں