باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام،پی سی بی پر تنقید

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام،پی سی بی پر تنقید

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر باسط علی نے شعیب ملک کو چیمپئنز کپ کیلئے اسٹالینز ٹیم کا مینٹور بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق بلے باز اور کوچ سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے والے باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ثبوت چاہیے تو میں دیدوں گا۔ جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے اور جنہوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کر ایک میچ ہارے تھے انہیں پی سی بی نے کیسے مینٹور بنادیا۔باسط علی نے بابر اعظم کے بجائے اسٹالینز کا کپتان حارث کو بنانے پر بھی مینٹور شعیب ملک پر تنقید کی اورکہاکہ بابر کی جیب سے آپ حارث جیسے 10 نکال سکتے ہیں۔انہوں نے بابر اعظم کو بزدل قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ بابر کو ان حالات میں عمر اکمل یا احمد شہزاد جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے تھا اور حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں